کراچی: رینجرز-پولیس کارروائی میں 30 لاکھ کا مسروقہ سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اورپولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سائیٹ ٹاؤن سے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم پرویز عرف لالا حاجی کو گرفتار کرلیا۔ملزم سے 30 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ دھاگہ اور کپڑا بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق 3 فروری کو سائیٹ ایریا میں کچھ نامعلوم ملزمان نے ایک گودام سے بڑی مقدار میں دھاگہ اور کپڑا چوری کیا تھا۔اطلاع پر رینجرز اور پولیس نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیتے ہوئے الیکٹرونکس مارکیٹ صدر سے مذکورہ ٹرک کو قبضے میں لے کر ملزم پرویز عرف لالا حاجی کو سائٹ ٹاؤن سے گرفتار کرلیا۔ملزم کی نشاندہی پر مسروقہ دھاگہ اور کپڑا بھی برآمد کرلیا گیا۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گرفتار ملزم کو مسروقہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔