عمران خان آج رات کارکنان سے خطاب کریں گے

لاہور تنظیم نے آج رات7 بجے زمان پارک میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں جشن منانے کا اعلان کر دیا ۔

               
March 1, 2023 · قومی
آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

آرمی چیف ہی میرے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نکال لیں۔فائل فوٹو

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےبذریعہ ویڈیو لنک اپنے کارکنان سے خطاب کا فیصلہ کر لیا ۔

پارٹی ذرائع کے مطابق عمران خان آج رات ساڑھے سات (7:30) بجے زمان پارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے اہم خطاب کریں گے۔

دوسری جانب تحریک انصاف لاہور تنظیم نے آج رات 7 بجے زمان پارک میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی خوشی میں جشن منا نے کا اعلان کر دیا ۔

پی ٹی آئی لاہورکے صدر شیخ امتیاز محمود کے مطابق آج ہم عدالت عظمیٰ کے تاریخ ساز فیصلے کی خوشی میں کارکنوں کے ہمراہ جشن منائیں گے۔