وزیراعظم کی یوتھ اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے معاہدے پر دستخط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور نادرا کے درمیان زرعی شعبے کے لئے ڈیجیٹلائزیشن کو بڑھانے کے لیے وزیراعظم کی یوتھ اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔

زرعی ترقیاتی بینک کے اسداللہ حبیب اور چیئر مین نادرا محمد طارق ملک نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے. اس کا مقصد وزیراعظم لون اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی تصدیق کرنا ہے جنہیں زرعی ترقیاتی بینک اس اسکیم کے تحت قرضے فراہم کرےگا۔

وزیراعظم کی اس لون اسکیم کے تحت زرعی بینک کو ٹاءر 3 میں سے 7 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اور اب تک زرعی ترقیاتی بینک 480 ملین روپے کے قرضے جاری کرچکا  ہے جبکہ بینک کو 5500 درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نادرا کے چیئرمین نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک پاکستان کا پہلا بینک ہے جس نے 80 کی دہائی میں ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کیا اس وقت ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی بہت زیادہ گنجائش موجود تھی

چیئر مین نادرا نےکہا کہ ہم زرعی ترقیاتی بینک کے ساتھ مل کر مالی شمولیت میں خواتیںن سمیت مستقل کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں انہوں نے اس قومی مقصد کے لئے زرعی فنانسنگ بینک کی حمایت کا یقین دلایا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اسد اللہ حبیب نےکہا کہ زرعی ترقیاتی بینک واحدبینک ہے جو باقی کمرشل بینکوں کے مقابلے میں 78 فیصد کسانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے.

زرعی بینک کے صدر نے نادرا میں انقلاب لانے اور ملک میں جدید ڈیجیٹلائزیشن متعارف کرانے پر چیئرمین نادرا کی ذاتی دلچسپی کی تعریف کی. انہوں نے مزید کہا کہ ZTBL خواتین کو بااختیار بنانے اور 70 لاکھ کسانوں کو ڈیٹا بیس میں لانے سمیت مستقبل کی کوششوں کے لئے نادرا کے ساتھ رابطے میں رہے گا تاکہ ملک زیادہ سے زیادہ چھوٹے کسان جدید ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کر سکیں.