بریکوٹ،کاراور پک اپ میں تصادم،4افراد زخمی

پک اپ ڈرائیور جاوید سکنہ تھانہ اور موٹر کار ڈرائیور فضل باچہ سکنہ شاہ گرام سمیت دو مسافرحامد ،رحمان علی اور حبیب النبی ساکنان تندوڈاگ زخمی ہوگئے

               
March 10, 2023 · قومی

سوات(بیورورپورٹ)بریکوٹ میں کاراور پک اپ میں تصادم کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق حادثے میں پک اپ ڈرائیور جاوید سکنہ تھانہ اور موٹر کار ڈرائیور فضل باچہ سکنہ شاہ گرام سمیت دو مسافرحامد ،رحمان علی اور حبیب النبی ساکنان تندوڈاگ زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال بریکوٹ پہنچادیا گیا۔