شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کا بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کا مکروہ فعل بے نقاب
ویڈیو شواہد سامنے آگئے، خوارجی عناصر بزدلانہ ہتھکنڈوں پر اتر آئے، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے بچنے کی کوشش۔
شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کا بچوں کو انسانی ڈھال بنانے کا مکروہ فعل بے نقاب
شمالی وزیرستان میں فتنۃ الخوارج کی جانب سے معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کے ناقابل تردید ویڈیو شواہد منظرِعام پر آچکے ہیں۔ سامنے آنے والی ویڈیوز میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ خوارجی عناصر بچوں کو اپنے آگے اور پیچھے رکھ کر اپنی نقل و حرکت جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے محفوظ رہ سکیں۔
دستاویزات اور منظرِعام پر آنے والے مناظر کے مطابق، چاہے کھلا میدان ہو یا کوئی تعلیمی ادارہ یا مدرسہ، یہ عناصر ہمیشہ بچوں کے درمیان پناہ لیتے ہیں۔ خوارجی دہشت گرد بچوں کو دانستہ طور پر ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں تاکہ فورسز ان کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے سے گریز کریں۔ بچوں کو اس طرح جنگی مقاصد کے لیے ڈھال بنانا ان کی بزدلانہ سوچ اور انسانی جانوں کے لیے ان کی مکمل بے حسی کا واضح ترین ثبوت ہے۔