عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار کرکے جیل ڈالا جائیگا، وزیر داخلہ

فیصل آباد(اُمت نیوز) فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ بابا رحمتے کے مشورے کے باوجود عمران خان تم پکڑے جائو گے۔
وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہےکہ عمران خان فکر نہ کرو تمہیں گرفتار بھی کیاجائےگا اور تم جیل بھی جاؤ گے۔
فیصل آباد میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ جو بابا رحمتے تمہیں روز مشورے دیتا ہے اس کے باوجود تم پکڑےجاؤگے۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ الیکشن کیلے تیار ہے، الیکشن لڑ کر جیتیں گے۔