افغانستان:مزار شریف میں دھماکا:5صحافیوں سمیت 8افراد جاں بحق

کابل(امت نیوز) افغانستان کے افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے

طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔دھماکے میں  پانچ صحافی اور تین بچے زخمی بھی ہوئے۔جاں بحق ہونے والوں میں  ایک سیکیورٹی گارڈ بھی شامل لیا۔ ابھی تک دھماکےکی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی

 

واضح رہے کہ جمعرات کو بلخ میں ہی صوبائی گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کو دو ساتھیوں سمیت ان کے دفتر میں قتل کردیا گیا تھا، طالبان پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔

طالبان ترجمان حاجی زید کا کہنا ہے کہ جب تک سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ بلخ کے لیے نئے گورنر کا تقرر نہیں کرتے تب تک صوبہ قندھار کے گورنر عارضی طور پر بلخ کو چلائیں گے۔