جیل میں زہردیا گیاتھا؟صحافی کے سوال پر نوازشریف نے کیا کہا؟

مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں نیب کی حراست کے دوران جیل میں نواز شریف کو زہردینے کا الزام عائد کیا تھا

               
March 11, 2023 · قومی

لندن(امت نیوز)مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے زہر دیے جانے کے سوال پر کہا ہے کہ جس نے جیل میں زہر دیا اسی سے پوچھ لیں۔

ایک روز قبل مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا تھا کہ نیب کی حراست کے دوران جیل میں نواز شریف کو زہر دیا گیا تھا

اس معاملے پر لندن میں صحافی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو جیل میں زہر دیا گیا؟ جس پر نواز شریف نے  جواب دیا کہ جس نے جیل میں زہر دیا ہے اسی سے پوچھ لیں۔