اسلام آباد:ریڈ زون کی سکیورٹی مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیپیٹل پولیس کا ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے

ترجمان پولیس کے مطابق  سکیورٹی خدشات اور رش کو کم کرنے کیلئے موٹرسائیکل سوار ریڈ زون میں داخلہ کیلئے صرف نادرا گیٹ کااستعمال کرسکیں گے،نادرا گیٹ کے علاوہ کسی راستے سے موٹرسائیکل کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،جبکہ گاڑیاں سرینا چوک، مارگلہ روڈ اور میریٹ ہوٹل سے داخل ہوسکیں گی، جلد ہی ایکسپریس چوک سے بھی گاڑیوں کا یکطرفہ داخلہ کھول دیا جائے گا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ شہری ریڈ زون میں داخل ہوتے ہوئے اپنی شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور پولیس سے تعاون کریں