فائل فوٹو

کندھکوٹ میں ڈاکوؤں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ،2اہلکار اغوا

کندھکوٹ (امت نیوز)کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے دو اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق  بھیو گینگ کے ڈاکوؤں نے  کندھ کوٹ میں دوڑ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا اور دو پولیس اہلکاروں کو اسلحے سمیت اغوا کر لیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کر کے درانی مہر کچے کے علاقے کی طرف لے گئے، پولیس کی بھاری نفری مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیےکچے کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔

ایس ایس پی عرفان سموں کا کہنا ہے کہ مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔

دوسری جانب ڈاکووں نے مغوی پولیس اہلکاروں کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں مغوی پولیس اہلکار کہہ رہا ہے کہ کشمور پولیس نے ڈاکوؤں کے ایک ساتھی کو حراست میں لیا ہے، ڈاکوؤں نے ساتھی کی رہائی کے لیے ہمیں اغوا کیا ہے، ہمیں بازیاب کرایا جائے۔