عوام کے بعد پولیس بھی غیر محفوظ،ڈیوٹی دیتے 2 پولیس اہلکار اغوا

کندھ کوٹ(چنار نیوز)کندھ کوٹ میں عوام کے بعد پولیس بھی غیر محفوظ ، ڈیوٹی دیتے ہوئے 2 پولیس اہلکار کواغوا کر لیا گیا ہے۔
تھانہ دورانی مہر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ڈیوٹی پر کھڑے 2 پولیس اہلکاروں کو ہتھیاروں سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔اغواکاروں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں۔ اغوا ہونے والوں کی تعداد 2 پولیس اہلکار ایک عورت اور بچی سمیت 10 ہوگئی ہے۔
ذرائع کاکہناہے کہ اغوا ہونے والے پولیس اہلکاروں میں عبدالغفار ،اور سجاد جکھرانی شامل ہیں، ڈاکو بے لگام ہیں اورپولیس خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔
دوسری جانب کندھکوٹ سے اغوا ہونے والے دو اہلکاروں کی ڈاکوؤں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی
ڈاکوؤں نے دونوں اہلکاروں کو ہتھیاروں کے زور پر یرغمال بنا کر زبردستی ویڈیو بیان جاری کروادیا
ڈاکوؤں نے اہلکاروں کی بازیابی کےلئے پولیس کو ایک اپنے نوجوان کی بازیابی کا مطالبہ کردیا
ہمارے نوجوان کو بازیاب کریں بدلے میں دو اہلکاروں کی بازیابی ہوگی ،ڈاکوؤں نے اپنا مطالبہ اہلکاروں سے کروادیا
، ایس ایس پی عرفان سموں کاکہناتھا کہ پولیس اہلکاروں کو خادم بھیو گینگ نے اغوا کرلیا،
بہت جلد ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کرکے اہلکاروں کو بازیاب کرالیا جائے گا۔