بولان میں دھماکہ، 2 محافظ جاں بحق

بلوچستان(اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع بولان میں رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند کے قافلے کے قریب دھماکے میں 2 محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 1 شخص زخمی ہوگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی سردار یار محمد رند کے بیٹے سردار خان رند شوارن سے ڈھاڈر آرہے تھے ۔ نوشمان کے قریب سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
لیویز حکام کے مطابق دھماکے میں میر سردار خان رند محفوظ رہے جب کہ سردار خان رند کے 2 محافظ محمد عمر اور محمد حسن جاں بحق جب کہ محمد رمضان زخمی ہوگیا۔
لیویز حکام کا بتانا ہے کہ میتیں اور زخمی شخص کو سول اسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا گیا ہے