سعودی قومی پرچم بنانیوالے خطاط انتقال کرگئے

سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب کا پرچم ڈیزائن کرنے والے معروف خطاط صالح المنصوف 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
اتفاق سے ان کی وفات بھی سعودی عرب کے قومی پرچم کے دن ہی ہوئی۔
صالح المنصوف کو 50 سال قبل سعودی عرب کے پرچم پر کلمہ طیّبہ لکھنے اور تلوارکے انداز کو اپڈیٹ کرنے کا اعزاز حاصل تھا۔
وہ پہلے سعودی خطاط تھے جنہوں نے 1960 کی دہائی کے اوائل میں سعودی عرب کے پرچم پرسفید رنگ کا استعمال کرتے ہوئے تلوار کھینچی تھی۔
مرحوم خطاط صالح المنصوف نے ہی سبز رنگ کے پرچم پر اس تلوار کے اوپر سفید رنگ میں کلمہ طیّبہ رقم کیا تھا ان دنوں جدید ٹیکنالوجی اور پرنٹنگ کے آلات عام طور پر دستیاب نہیں تھے۔
اس کے علاوہ وہ ان پہلے خطاطوں میں بھی شامل تھے جن کی کتابت جامعہ امام محمد بن سعود کے لاتعداد گریجویٹس کی اسناد اور سرٹیفکیٹس کی زینت بنی تھی اور وہ ایک عرصہ تک یہ تعلیمی اسناد تحریر کرتے رہے تھے۔