تحریک انصاف کا ارسلان تاج کی گرفتاری پر عدالت سے رجوع
پی ٹی آئی وکلانے درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کو جمع کرادی،
March 12, 2023 · قومی
ارسلان تاج کو ڈی سی کیماڑی کے دفتر پر حملے کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے،فائل فوٹو
کراچی: تحریک انصاف نے رکن اسمبلی ارسلان تاج کی گرفتاری پر عدالت سے رجوع کرلیا۔
پی ٹی آئی کے وکلانے درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کو جمع کرادی، پی ٹی آئی وکیل کی جانب سے موقر اختیار کیاگیاکہ ارسلان تاج کی گرفتاری پر پولیس نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، رکن سندھ اسمبلی کی گرفتاری سے قبل اسپیکرکی اجازت لینا ضروری ہے۔