حملہ آور مجاہد منصور القسام بریگیڈ میں شمولیت سے قبل فلسطینی صدر کے محافظ دستے کا حصہ تھا، فائل فوٹو
حملہ آور مجاہد منصور القسام بریگیڈ میں شمولیت سے قبل فلسطینی صدر کے محافظ دستے کا حصہ تھا، فائل فوٹو

اسرائیلی فوجیوں نے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا

نابلس: اسرائیلی فوج نے اتوار کی صبح شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے قریب فائرنگ کرکے 3 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔خطے میں تشدد کی جاری لہر میں یہ تازہ ترین خونریزی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ یہ افراد اتوار کو نابلس شہر کے قریب اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہوئے، ان کی شناخت 24 سالہ جہاد محمد الشامی، 22 سالہ عدے عثمان الشامی اور 18 سالہ محمد راید دابیک کے نام سے کی گئی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ نابلس کے مغرب میں اسرائیلی سیکیورٹی کے زیر کنٹرول علاقے میں صرہ جیٹ چوکی پر ہوا۔ صرہ کے رہائشیوں نےبتایا کہ انہوں نے تقریباً صبح 3 بج کر 30 منٹ پر گولیوں کی آوازیں سنیں۔