نوشکی میں پولیس کی گاڑی پر دستی بم حملہ،اہلکارمحفوظ
حملہ نوشکی بازار کے قریب کیا گیا، پولیس اہلکاروں نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ کی
March 12, 2023 · قومی
پولیس کی جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے، فائل فوٹو
کوئٹہ(امت نیوز)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کردیا
پولیس کے مطابق واقعہ نوشکی بازار کے پاس پیش آیا اور دستی بم کے حملے میں اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے فرار ہوتے ملزمان پر فائرنگ بھی کی