اسلام آباد کے تمام تھانوں سے نفری اکٹھی کی جا رہی ہے،فائل فوٹو
 اسلام آباد کے تمام تھانوں سے نفری اکٹھی کی جا رہی ہے،فائل فوٹو

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ

اسلام آباد:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔

اسلام آباد کے تمام تھانوں سے نفری اکٹھی کی جا رہی ہے،ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پولیس کے اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دیے گئے۔

پولیس کے مطابق عمران خان کی گرفتاری کی صورت میں شہر میں امن و امان کو برقرار رکھا جائے گا، تحریک انصاف کے کارکنان کو ایک جگہ اکٹھا نہیں ہونے دیا جائے گا۔