لیبیا کشتی حادثے کا مرکزی ملزم پکڑا گیا

گجرات(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے لیبیا میں کشتی حادثے کے مرکزی ملزم کو گجرات سے گرفتار کرلیا

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے گجرات سرکل کی زیر نگرانی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی حادثے کے مرکزی ملزم محمد سعید سنار کو گرفتار کیا

لیبیا میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت متعدد افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے تھے

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محمد سعید سنار 12 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا