عمران خان کو آج گرفتار کرلیں گے، رانا ثنااللہ
اس کا ایسا علاج کریں گے کہ قوم کو اس سے نجات مل جائے گی، شیخوپورہ میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب
March 14, 2023 · قومی
انہوں نے جس طرح کے ٹارگٹ سیٹ کیے ہیں میڈیا ہیڈ لائنز سے کھیل رہے ہیں، فائل فوٹو
شیخوپورہ(امت نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس کو آج ضرور گرفتار کریں گے۔
شیخو پورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کارکنوں کو گرفتاری کا کہتا ہے اور خود بیڈ کے نیچے چھپا ہوا ہے، اس کا ایسا علاج کریں گے کہ قوم کو اس سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نےکہا عمران خان گھر میں چوہے کی طرح چھپا ہوا ہے،اس فتنے اور فساد کو بوتل میں بند کریں گے