امداد دینے کے بہانے غریب خواتین کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، فائل فوٹو
 امداد دینے کے بہانے غریب خواتین کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے، فائل فوٹو

نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کا ملزم گرفتار

راولپنڈی: تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی کاروائی،نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم  کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ پولیس کو متاثرہ خاتون نے درخواست دی کہ ملزم آصف نے نوکری کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا، ائیرپورٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پرفوری مقدمہ درج کرکے ملزم آصف کو گرفتار کر لیا.

ایس پی پوٹھوہار محمد وقاص خان کا کہنا تھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، خواتین اور بچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ ناقابل برداشت ہے اس حوالے سے  زیرو ٹالرنس پالیسی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔