پہلا ایلیمینٹر:پشاورزلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو184رنز کا ہدف دیدیا

لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل 8 کے پہلے ایلیمنیٹر میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183رنز بنائے

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور زلمی کے اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب نے 60 رنز کی شراکت قائم کی۔ صائم ایوب 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔ حسیب اللہ خان نے 15 رنز اسکور کئے

کپتان بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی اور صرف 39 گیندوں پر 64رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد 34 رنز بنانے والے محمد حارث پویلین لوٹے جبکہ جمی نیشم 2 اور عامر جمال 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان نے 2وکٹیں لیں، فضل الحق فاروقی،فہم اشرف، حسن علی،اور محمد وسیم کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی