فائل فوٹؤ

ضلعی انتظامیہ کاپی ٹی آئی کومینارپاکستان پرجلسے کی اجازت دینے سے انکار

لاہور(امت نیوز)لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امن وامان کی صورتحال اچھی نہیں، جلسے کیلئے سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہورہی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر لاہور رافع حیدر نے کہا کہ انٹیلی جنس کمیٹی نے پندرہ مارچ کو میٹنگ میں بھی سیکیورٹی خدشات کا اظہار کیا۔

پی ٹی آئی کے رینما حماد اظہر کے ڈہٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں چند روز قبل نکالی جانے والی ریلی کے اختتام پر 23 مارچ کو مینار پاکستان میں عوامی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کو اتوار کو لاہور میں جلسہ کرنے سے روک دیا تھا