وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ سیاسی صورتحال پرگفتگو

اسلام آباد(امت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی ۔
شہباز شریف مولانا فضل الرحمان کی عیادت کے لئے ان کی رہائشگاہ پہنچے، وزیرِ اعظم نے پی ڈی ایم سربراہ کی خیریت دریافت کی، ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی، ملاقات میں مولانااسعد محمود اور مولانا لطف الرحمان بھی موجود تھے۔