وڈیو:پی ٹی آئی نے معصوم بچوں کو بھی بلوائی بنادیا

کمسن ابوہریرہ زمان پارک کے باہر ایک ہاتھ میں ڈنڈا اوردوسرے میں پتھر اٹھائے پہرہ دے رہا ہے

               
March 17, 2023 · قومی

لاہور(نمائندہ امت)تحریک انصاف نے معصوم بچوں کے ہاتھ میں ڈنڈے اورپتھر تھما کر انہیں بھی بلوائی بنادیا
زمان پارک کے باہر اسکول جانے کی عمر کا ابوہریرہ نامی لڑکا جسم پر پی ٹی آئی کا پرچم لپیٹے ،ایک ہاتھ میں ڈنڈا اور دوسرے میں پتھر اٹھائے پہرہ دے رہا ہے
نمائندہ امت نے جب اس سےپوچھا کہ اس نےپتھر کیوں اٹھارکھا تو اس کا جواب تھا پولیس کو مارنےکے لیے ۔

ابوہریرہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتاری سے بچانے کے لیے مستعد نظر آرہاہے حالانکہ اسے تو بھی معلوم نہیں ہوگا کہ عمران خان کا جرم کیا اور پولیس انہیں کیوں گرفتار کرنا چاہتی ہے
جن ہاتھوں میں کتاب اور قلم ہونا چاہئے ان ہاتھوں میں اگر ڈنڈے اورپتھر آجائیں تو ایسی قوم کا مستقبل کیا ہوگا یہ سمجھنے کے لیے زیادہ ذہن استعمال کرنے کی ضرورت نہیں