عمران خان کجانب سےوارنٹ منسوخی کا فیصلہ چیلنج،رجسٹرار آفس کا اعتراض
ایڈیشنل جج طفر اقبال نے عمران خان کو گرفتار کرکے 18 مارچ کو پیش کرنیکا حکم دیا ہے
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو
اسلام آباد(امت نیوز) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے وارنٹ منسوخی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
عمران خان کی جانب سے ان کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ انڈرٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے اور درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
عمران خان کی وارنٹ منسوخی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کردیئے۔ رجسٹرار آفس کے مطابق عمران خان کا بائیو میٹرک نہیں ہے۔ جس معاملے پر پہلے ہائیکورٹ فیصلہ کر چکی دوبارہ کیسے سن سکتی ہے۔ کسی پٹیشن پر کیسے بلیکنٹ آرڈر جاری کیا جا سکتا ہے؟ سیشن کورٹ نے گزشتہ روز عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست خارج کردی تھی۔