مینار پاکستان جلسہ، حکومت کا انکار، تحریک انصاف کا اصرار

پی ٹی آئی نے پیر کی بجائے منگل کو جلسے کے انعقاد کیلیے سیکیورٹی کلیئرنس کی درخواست دے دی۔

March 19, 2023 · اہم خبریں, قومی
صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو

صوبائی اسمبلی کے تمام ٹکٹ ہولڈرزاپنے اپنے حلقے میں ریلیاں نکالیں گے۔فائل فوٹو

لاہور: تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے پیر کی بجائے منگل کو انعقاد کیلیے سیکیورٹی کلیئرنس کی درخواست دے دی۔

تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر جلسے کے لیے ایک مرتبہ پھر ضلعی انتظامیہ کو درخواست دیدی۔ حکومت تحریک انصاف کو جسلے کی اجازت دینے سے پہلے ہی انکار کر چکی ہے۔

تحریک انصاف نے پہلے جلسے کا (آج) اتوار کو اعلان کیا تھا، اس کے بعد پیر اور اب منگل کو جلسہ کرنے کی اجازت کیلیے درخواست جمع کروائی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ مینار پاکستان پر جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

آئی جی اور چیف سیکریٹری سے پی ٹی آئی وفد  کی ملاقات  میں بھی جلسے کا ذکر کیا گیا تھا۔ تحریک انصاف نے 21 مارچ کو جلسے کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی ہے۔