52سالہ مسعود کو اس بیوی کے سامنے گولی ماری گئی ۔لاش عباسی اسپتال منتقل

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

پولیس کے مطابق 52 سالہ مسعود زیر تعمیر مکان کے قریب موجود تھا ، ڈاکوؤں نے مکان تعمیر کرنے والے مزدوروں سے بھی لوٹ مار کی

اس دوران مسعود نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی تو انہوں نے فائرنگ کردی۔جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ لاش کو عباسی اسپتال منتقل کردیا گیا

واقعے کے وقت مقتول کی اہلیہ بھی اس کے ساتھ تھی

مسعود سیکیورٹی زون ٹو سے ریٹائرڈ ہواتھا۔ اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں