کراچی : نیا آباد میں طلاق یافتہ خاتون پھندے سے جھول گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاری کے علاقے نیاآباد گلی نمبر 4 میں ہفتہ اور اتوار کی شب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،لاش سول اسپتال لائی گئی، اس حوالےسے ہیڈ محرر مہتاب نے بتایاکہ اسپتال میں متوفی کی شناخت 24سالہ نیہا دختر ندیم کے نام سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایاکہ متوفیہ طلاق یافتہ تھی اور کوئی اولاد نہیں تھی،وہ اپنے والدین کے گھر پر رہائش پذیر تھی ، کمرے سے تعفن اٹھا تو اہلخانہ نے کمرا کھول کر دیکھا تو اس کی لاش لٹکی ہوئی تھی اور قریب ہی پانی کی بالٹی بھی پڑی ہوئی تھی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون نے خودکشی کی ہے، ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے ،تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور واقعے کی مزید جانچ کا عمل شروع کردیا ۔