کراچی :سرجانی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے بیوی کے سامنے پولیس اہلکار مارڈالا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاون میں ڈاکوؤں نے بیوی کے سامنے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ، مقتول موٹروے پولیس کا اہلکار تھا، جبکہ شہر قائد میں ڈاکووں اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں پولیس اہلکار سمیت 8افراد زخمی ہوگئے، یاد رہے کہ امسال ڈاکوو ںکی فائرنگ سے 32افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون کے علاقے عبداللہ آباد گلستان کاظم سوسائٹی میں ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 52سالہ مسعود علی شاہ کو قتل کردیا اور موٹرسائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس اطلاع پر پولیس اورریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا، لاش کو ایمبولنس کی مددسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایس ایچ او بشیر ودو نے بتایا کہ مقتول محکمہ سندھ پولیس سے ہیڈ کانسٹبل ریٹائرڈ ہوا تھا جس وقت یہ واقعہ رونما ہوا مقتول اپنی اہلیہ کے ہمراہ زیر تعمیر مکان پر موجود تھا اس ہی دوران موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مزدوروں سے لوٹ مار کے بعد مسعود شاہ سے لوٹ مار کی تو اس نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے اسکی اہلیہ کے سامنے سر پر گولی مار کر قتل کردیا او رفرار ہوگئے ، اسپتال میں مقتول کے اہلخانہ نے بتایاکہ مقتول مسعود علی شاہ نےڈسٹرکٹ پولیس سےموٹروے پنجاب پولیس میں ٹرانسفرکرالیاتھااور دوتین روزقبل ہی پنجاب سےواپس آیاتھا،ورثا  کا کہنا تھا کہ مسعود شاہ پنجاب موٹروےسے سندھ موٹروے میں ٹرانسفر کرانے کی کوششیں کررہا تھا کہ ڈاکووں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، لواحقین کے مطابق مقتول 2017میں بھی لیاری میں بھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سےزخمی ہواتھا،جس وقت مذکورہ واقعہ پیش آیا اس وقت مسعودعلی تنخواہ لےکرنکلاتھاتوڈاکووں نےلوٹ مار کی تھی،پولیس کے مطابق مقتول ریٹائرڈپولیس ہیڈکانسٹیبل تھا جو کہ سیکیورٹی زون ٹوسےریٹائرڈہواتھا،مقتول نےدوشادیاں کی ہوئی تھیں، تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ۔ سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن گلشن مزدور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 45 سالہ محب اللہ کے نام سے کی گئی جسے بازو پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم سعید آباد پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ،اتحاد ٹاون کے علاقے محمدخان کالونی موٹرسائیکل سوار ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 20سالہ وجاہت شاہ کو زخمی کردیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ، سمن آباد کے علاقے انچولی میں نامعلوم ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے 21سالہ معاذ واسطی کو زخمی کردیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جبکہ مضروب کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ، منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس بند مراد کے قریب مسلح ڈاکووں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 65سالہ شرافت خان کو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ، اورنگی ٹاون نمبر 9عثمانیہ مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 22سالہ صلاح الدین ایوبی ولد ایوب خان کو زخمی کردیا جس کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا ،شرافی گوٹھ کے علاقے مانسہرہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35سالہ حضرت اللہ زخمی ہوگیا جبکہ اس ہی دوران اس ہی تھانے کی حدود مرتضی چورنگی ک ےقریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 34سالہ ذوالفقار زخمی ہوگیا ، زخمیوں کو ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا پولیس حکام کے مطابق دونوں واقعات ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتے ہیں تاہم پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے ، علاوہ ازیں کھارادر کے علاقے جونا مارکیٹ میں اتفاقی گولی چلنے سے 27سالہ حیدر علی زخمی ہوگیا جس کو سول اسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے واقعے کی مزیدجھان بین شروع کردی ۔