اسلام آبادہائیکورٹ:کراچی کی 6یوسیزمیں ووٹوں کی گنتی روکنے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تنازع کا باعث بننے والی 6 یونین کونسلز میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی روکنے کا حکم دے دیا۔۔ جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

جماعت اسلامی کی درخواست تھی کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین و قانون سے ماوراء فیصلہ ہے جسے معزز عدالت روکنے کا حکم دے۔ پٹیشن جماعت اسلامی کراچی کے الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان اور صدر پبلک ایڈکمیٹی سیف الدین ایڈوکیٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی  جس میں معزز عدالت سے الیکشن کمیشن کے ماروائے قانون عمل کو روکنے کے لیے فوری طور پر ایکشن لینے کی استدعا کی گئی تھی