اورنگی ٹاؤن کی موبائل شاپ میں ڈکیتی کی وڈیو منظرعام پر آگئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 12 نمبر پر واقع موبائل شاپ میں ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج امت نے حاصل کرلی

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  تین مسلح ملزمان موٹر سائیکل پر دکان کی جانب آتے ہیں، دو مسلح ملزمان دکان میں داخل ہوتے ہیں اسلحے کے زور پر دکاندار کو لوٹتے ہیں

ملزمان نے اپنی شناخت چھپانے کیلئے چہرے پر ماسک لگا رکھے تھے۔

مسلح ملزمان موبائل فونز اور نقد رقم لوٹ کر بااسانی فرار ہوگئے

متاثرہ دکان دار کا کہناہے کہ گزشتہ تین 3 ماہ کے دوران میری موبائل شاپ پر یہ تیسری واردات کا واقعہ ہے،  فوٹیج فراہم کئے جانے کے باوجود پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تاحال کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی