کراچی : ملیر میں دکاندار نے ڈاکو کو ہلاک کردیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے ملیر نیشنل ہائی وے قائد آباد کے قریب دکان دار نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنانے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا
ایس ایس پی ملیر کے مطابق تین ڈاکو لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے۔ اس دوران دکاندار نے فائرنگ کرکے ایک ڈاکو ہلاک کیا۔ دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے
دوسری جانب بلدیہ چوک کے قریب لوٹ مار کرنے والا ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا، فائرنگ اورعوام کے تشدد سے ڈاکو شدید زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی ڈاکو کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا۔