کراچی : ڈیفنس میں پلاٹ کھدائی کےدوران برابرکی دیوارگرنےسے4 مزدورزخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس کے علاقے خیابان شاہین میں پلاٹ کی کھدائی کے دوران برابر والے مکان کی دیوار گر گئی ، جس کے نتیجے میں چار مزدور زخمی ہوگئے جنہیں جناح اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے ، پولیس کے مطابق پولیس نے پلاٹ کے مالک اور مزدوروں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی، پولیس کا کہنا تھاکہ جس شہری کے گھر کی دیوار گری ہے اس کا کہنا ہے کہ وہ مشورے کے بعد مقدمہ درج کرائےگا۔