بیوی پرتشدد کی وڈیو وائرل کرنےوالا ٹک ٹاکر پکڑا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے ٹک ٹاک پر ویڈیو بناتے ہوئے بیوی پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا
پولیس حکام کے مطابق سائٹ سپرہائی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاکر ملزم گوپال کو سوسائٹی اسکیم 33 سے گرفتار کیا ،
ملزم کی بیوی سونیا گوپال نے پولیس کو بیان دیا کہ میں فون پر بات کررہی تھی میرے شوہر کو شک ہوا کہ میں کسی لڑکے سے بات کر رہی ہوں جس کی وجہ سے میرا شوہر گوپال غصے میں آگیا اور مجھے مارنا شروع کردیا، میں نے اپنے شوہر کو معاف کردیا ہے،

تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید جانچ کا عمل شروع کردیا ، پولیس حکام کے مطابق ملزم کی بیوی پر تشدد کی وڈیو کچھ روز سے سوشل میڈیاپر گردش کررہی تھی ۔اس کے بعد سے پولیس کو ملزم کی تلاش تھی