کراچی: سولجربازار۔ ماڑی پورسے2 افراد کی لاشیں ملیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سولجربازار۔ ماڑی پورسے2 نا معلوم افراد کی لاشیں ملیں ۔ تفصیلات کے مطابق سولجربازار کےعلاقےمیں قائم اقبال مارکیٹ کے قریب سے 35 سالہ وسیم نا می شخص کی لاش ملی جس کو پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا ، دوسری جانب ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو پولیس نے ایمبولنس کی مدد سے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس حکام کے مطابق دونوں متوفیان کی فوری طورپروجہ موت سامنے نہیں آسکی ہے۔ پولیس کے مطابق میڈیکل رپورٹس کے بعد وجہ موت کا تعین ہوسکے گا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعدلاشیں سرد خانے منتقل کردی۔