کراچی : فور کے چورنگی پر عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر درگت بنادی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی فور کے چورنگی کے قریب عوام نے لوٹ مار کرنے والے 2 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کر دیا ، اس حوالے سے ایس ایچ او بلال کالونی آفتاب عباسی نے بتایا کہ عوام کے تشدد سے زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول اور متعدد موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں جبکہ دونوں ڈاکوؤں کی فوری طور پر شناخت نہی ہو سکی اور انھیں تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس تلاش ایپ ڈیوائس کی مدد سے انکی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے ۔دریں اثنا پولیس نے شہر قائد میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس اہلکار قتل میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 28ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

سرجانی ٹاﺅن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارورائی کرتے ہوئے گھر کے اندرڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ریٹائرڈ پولیس افسر سید مسعودعلی شاہ کے قتل میں ملوث ملزم عبدالوحید ولد غلام حسین کو گرفتارکرکے آلہ قتل برآمد کرلیا،یادرہے کہ مقتول کو 26 مارچ 2023 کو قتل کیاگیا ،ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کیلئے چھاپے مار جا رہے ہیں،جبکہ ملزم نے دوران تفتیش سچل کے علاقے میں ایک اورقتل کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ 6 فروری کو ساتھیوں کے ساتھ مل کر حسن شہزاد نامی شخص کو سرجانی میں قتل کیا تھا۔ گارڈن، نبی بخش، چاکیواڑہ اور نیپئر پولیس نے منشیات فروشی اور گٹکاماوا سپلائی میں پولیس کو مطلوب 7 ملزمان دانش، عامر، محمد انیس،آصف، رضوان عرف پی ایم ٹی،محمد انجام اور محمد کامران کو گرفتاکرکے اےک کلو سے زائد ہیروئن اور 38 کلو گرام گٹکاماوا برآمدکرلیا۔اورنگی ٹاﺅن پولیس نے دو منشیات فروش نوشاد عرف پانڈااوریوسف کو گرفتارکرکے 2 کلو190گرام چرس اورنقدی برآمد کرلی۔ پیرآباد پولیس نے دو منشیات فروس سعید اور یوسف کو گرفتارکرکے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن اور 105 گرام چرس برآمدکرلی۔ عوامی کالونی پولیس منشیات فروشی میں ملوث ملزم محمد وسیم کوگرفتارکرکے آدھا کلوگرام سے زائد چرس برآمدکرلی۔

مومن آباد پولیس نے دو منشیات فروش یاسر عرف کدو اور اکرم کو گرفتارکرکے 52 گرام آئس اوررقم برآمدکرلی۔شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دوملزمان آصف جاکھرو اور پرویز عارفانی کو گرفتارکرکے ایک پستول ،مسروقہ موبائل فون،نقدی اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی۔ ملیر سٹی پولیس نے 2 اسٹریٹ کریمنل محمد عمر فاروق،مطیع الرحمن کو گرفتارکرکے دو نائن ایم ایم،6 پین پستول بمعہ رﺅانداورچھ ہزار سے زائد نقدی برآمد کرلی۔ مدینہ کالونی پولیس نے موٹرسائیکل چور شہزادکوگرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

سعید آباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان علی رضا، اسد علی اورعامر کو گرفتاکرکے علی دوست نامی شہری سے چھینا گیا موبائل فون ، کیش،اسلحہ اور 125 موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ الفلاح پولیس نے موٹرسائیکل چور سارم علی کو گرفتارکرکے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ اسٹیل ٹاو ¿ن پولیس نے2ملزمان عامرعلی اور رجب علی کو گرفتارکرکے تھانہ ملیر سٹی کی حدود سے چور ی شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ ابراہیم حیدری پولیس نے گٹکا ماوا فروش محمد منظور کو گرفتارکرکے گٹکا ماوا برآمدکرلیا۔زمان ٹاﺅن پولیس نے گٹکا ماوا فروش ریحان علی کو گرفتارکرکے تین کلوگٹکا ماوا برآمد کرلیا۔