اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ایک اور اعزاز حاصل کرلیا

ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
ہفتے کو فرینچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
میسی کے یورپین کلبز میں گولز کی تعداد 702 ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701 گولز کر رکھے ہیں۔
لیونل میسی نے یہ اعزاز 841 میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701 گولز 949 میچز میں اسکور کیے تھے۔