کراچی : آج سال کا گرم ترین دن، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا

کراچی (امت نیوز) محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کے بعد بارشوں کی نوید سنائی ہے۔ شہر قائد میں سورج آگ برسا رہا ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت کراچی کا پارہ 34 ڈگری تک اور اس کی شدت 37 ڈگری تک جا پہنچی ہے۔

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچ میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، اور شہر میں سمندری ہوائیں بھی کم رہیں گی، جب کہ شہر میں آج سال کا گرم ترین دن ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کراچی شہریوں کو خوشخبری بھی سنائی ہے اور بتایا ہے کہ رواں ماہ کے کے آخری دنوں اور مئی کے شروع میں شہر میں جم کر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی کے علاوہ سندھ کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بھی شدید گرمی رہے گی۔