شیرکے نشان والی جیکٹ علی ظفر کے لیے مصیبت بن گئی

لاہور(امت نیوز)معروف گلوکار علی ظفر کے لیے شیرکے نشان والی جیکٹ پہننا مصیبت بن گیا۔ جس پر انہیں سوشل میڈیا پر وضاحت دینی پڑگئی

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر علی ظفر کی پہنی ایک جیکٹ وائرل ہو رہی تھی جس  پر شیر آیا شیر آیا درج تھا، ساتھ ہی اس جیکٹ پر بلے کی تصویر نمایاں تھی ۔

اس تصویر کو  شیئر کرنے والے صارفین دعویٰ کررہے تھے کہ علی ظفر نے ن لیگ جوائن کرلی ہے، جس پر علی ظفر کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے علی ظفر نے بتایا کہ کل رات کو ٹورنٹو میں ہونے والے شو سے پہلے ساؤنڈ چیک کے لیے میں نے ایک ہوڈی  پہنی تھی، اس ہوڈی کی تصویر سوشل میڈیا پر گھوم رہی ہے جس میں بتایا جارہا ہے کہ غالباً میں نے کوئی سیاسی پارٹی جوائن کرلی ہے۔

علی ظفر نے ہوڈی پر نشان دکھاتے واضح کیا کہ درحقیقت یہ ہوڈی ہے اور اس پر بلا، شیر جیسے نشانات بھی ہیں، اس ہوڈی اور اس پر موجود سیاسی نشانات کو غلط رنگ نہ دیجیے، میں ایک آرٹسٹ ہوں، جانے دیجیئے۔

علی ظفر نے اپنی ویڈیو کے ساتھ ایک ٹوئٹ بھی شیئر کی جس پر لکھا تھا ہر چیز کو بغیر تحقیق کیے سیاسی رنگ دینا اور متنازع بنانا مناسب نہیں