جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو
جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، فائل فوٹو

ریلی آئین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیلئے انتباہ ہے،عمران خان

لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک نازک معاشی صورتحال سےگزر رہا ہے، ملک سڑکوں پر ہونے والی بڑی تحریک کا مقابلہ نہیں کر سکے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہماری یوم مئی کی ریلی کےلیے لاہور سے زبردست رسپانس ملا، شاندار آغاز کے بعد ریلی اور بھی زور پکڑ رہی ہے۔

 

 

عمران خان نے کہا کہ یہ ان کےلیے انتباہ ہے جو سپریم کورٹ، آئین کی خلاف ورزی کا سوچ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام الیکشن سے بھاگ کر سپریم کورٹ  کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی مافیا کو برداشت نہیں کریں گے۔