پی ٹی آئی کی ریلی کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا

راولپنڈی (امت نیوز)راولپنڈی میں نکلنے والی پی ٹی آئی کی ریلی کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، ریلی فیض آباد سے پہلے ہی واپس صدر کی جانب مڑگئی

پاکستان تحریک انصاف نے  آج یوم مزدور کی ریلی کو اسلام آباد لانے کا اعلان کیا تھا۔تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکنے کےلیے اسلام آباد کی طرف آنے والا راستہ فیض آباد پر کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا تھا۔ پولیس، ایف سی، رینجرز  اہلکار فیض آباد میں موجود تھے۔

راستہ بند ہونے کے باعث پی ٹی آئی کی ریلی اسلام آباد میں داخل نہیں ہوسکی۔اور ریلی کا راستہ تبدیل کرنا پڑا

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی یوم مزدور ریلی کا روٹ انتظامیہ سے مشاورت کے بعد تبدیل کیا گیا۔