پاکستان کی کتنی آبادی جادو ٹونے پر یقین رکھتی ہے؟ جانئے

کراچی (امت نیوز) جدید دور میں بھی جادوٹونا پر یقین رکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود ہے، تحقیقاتی   پائیڈ کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق پاکستان کی دیہاتی علاقوں میں 55اشاریہ 7فیصد لوگ جادوٹونا پر اعتقاد رکھتے ہیں۔

شہری علاقوں میں جادوٹونا پر یقین کرنے کی شرح 45فیصد ہے جادو ٹونا پر سب سے زیادہ یقین صوبہ پنجاب کے لوگ رکھتے ہیں جس کی شرح56اشاریہ 5 فیصد ہے دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے جہاں کی 55اشاریہ 7فیصد آبادی جادوٹونا پر یقین رکھتی ہے، جادوٹونا پر سب سے کم یقین کے پی کے میں کیا جاتا ہے جہاں اس کی شرح 18اشاریہ 5فیصد ہے۔

رپورٹ کے مطابق گلگت کے 29اشاریہ 7 فیصد اور آزادکشمیر کے 38اشاریہ 3فیصد لوگ جادوٹونا پر یقین رکھتے ہیں جب کے حیران کن طور پروفاقی دارالحکومت کے37اشاریہ 5فیصد لوگ بھی جادوٹونا پریقین رکھتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ بڑھتی عمر کے ساتھ جادوٹونا پر یقین کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں جادوٹونا پر یقین کی شرح 27اشاریہ5 فیصد ہے 25سال سے 34سال تک کے مرد36 فیصد اور 35 سے 44سال تک کی عمر کے مرد38اشاریہ 9فیصد جادوٹونا پر یقین رکھتے ہیں۔

45 سے 59 سال کی عمر کے مردحضرات میں جادوٹونا پر اعتقاد رکھنے کی شرح 37اشاریہ 5فیصد یے 60سال اور اس سے زیادہ عمر کے41اشاریہ 3فیصد مرد جادوٹوناپریقین رکھتے ہیں،15 سے24 سال کی نوجوان لڑکیوں میں جادو ٹوناپریقین کی شرح 29اشاریہ 8فیصد ہے،25 سے 34سال تک کی 39اشاریہ 1فیصد خواتین جادوٹونا پریقین رکھتی ہیں،35 سے 44 سال اور 45 سے 59سال تک عورتوں میں یہ شرح بالترتیب 38 اور 40اشاریہ 7فیصد ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 60سال اور اس سے زیادہ عمر کی خواتین میں جادوٹونا پر یقین کی شرح 44اشاریہ 6فیصد یے تعلیم میں اضافے کے ساتھ جادوٹونا پر یقین کی شرح کم ہوتی ہے حیران کن طور پر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والوں میں اس شرح میں کچھ اضافہ دیکھا گیا،38اشاریہ 4فیصد ناخواندہ افراد جادوپر یقین رکھتے ہیں پرائمری پاس افراد میں جادوٹونا پر یقین کی شرح 37اشاریہ 4فیصد ہے۔

میٹرک پاس افراد میں جادو ٹونا پر یقین کی شرح 36اشاریہ 1فیصد ہے،انٹرمیڈیٹ پاس افراد میں جادوٹونا پر یقین کرنے کی شرح 29اشاریہ 5فیصد ہے،گریجویشن اور اس سے زیادہ تعلیم حاصل کرنے والے افراد میں یہ شرح33اشاریہ 7فیصد ہے جب کہ رپورٹ میں ایک دلچسپ بات یہ بھی دیکھی گئی کہ بڑھتی ہوئی آمدن کے ساتھ بھی جادوٹونا پر یقین میں اضافہ دیکھا گیا۔

کم آمدنی والے 33اشاریہ 6فیصد افراد جادوٹونا پر یقین رکھتے ہیں زیادہ آمدنی والے افراد میں جادوٹونا پر یقین کی شرح میں بڑھتا ہوا اضافہ 38اشاریہ 7فیصد تک دیکھا گیا ہے، تحقیقات معروف ریسرچر ڈاکٹر درنایاب نے کی جنہوں نے سروے میں تقریبا 20 ہزار لوگوں سے ڈیٹا اکٹھا کیا۔