راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ فائل فوٹو
راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔ فائل فوٹو

راکھی ساونت کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کرلیا

ممبئی: ہالی ووڈ  متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو چیک باؤنس کے معاملے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کے مطابق راکھی ساونت کے بھائی راکیش ساونت کو ممبئی کی اوشیوارہ پولیس نے چیک باؤنس کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوشیوارہ پولیس نے یہ کارروائی3 سال قبل کی گئی شکایت کی بنیاد پر کی ہے۔اوشیوارہ پولیس نے راکھی کے بھائی راکیش کو گرفتار کرنے کے بعد 22 مئی تک عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش ساونت کو3 سال قبل ایک تاجر کی شکایت پر قابل ضمانت وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، اس وقت راکیش کو اس شرط پر ضمانت دی گئی تھی کہ وہ رقم واپس کر دیں گے لیکن رقم واپس نہ کرنے پر گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا۔