گرمی کا زور چار روز تک برقرار رہے گا۔ فائل فوٹو

کراچی میں گرمی نے مئی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

کراچی(امت نیوز )شہر قائد میں بدھ کو درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو مئی کے مہینے میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3 ڈگری اضافے سے 39ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ ہوا، اس سے قبل مئی کے مہینے میں شہر کا اوسط درجہ حرارت 38.8 ڈگری سینٹی گریڈ رہ چکا ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اگلے چند روز کے دوران گرم ومرطوب موسم اوردوپہر کے وقت سمندری ہوائیں معطل ہونےکی توقع ہے، جمعرات کو پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ جمعے کو تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جس کے سبب درجہ حرارت میں معمولی کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگراضلاع میں موسم گرم وخشک رہنےاوربالائی اوروسطی سندھ کے اضلاع میں گرمی کا پارہ 44 ڈگری سے تجاوزکرسکتا ہے۔