ملکی حالات کے باعث عازمین حج کے تربیتی پروگرام ملتوی

اسلام آباد(امت نیوز)وزارت مذہبی امور نے ملکی صورتحال کے پیش نظرعازمین حج کے تربیتی پروگرام ملتوی کردیئے ۔
لاہور، سرگودھا، بھیرہ اورحافظ آباد میں عازمین حج کے لئے تربیتی پروگرام ترتیب دیے گئے تھے جو پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک بھر میں جاری ہنگاموں کے سبب ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کو تربیتی پروگرام کی نئی تاریخوں کے بارے میں جلد اطلاع دی جائے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر پارٹی کارکن ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے،مشتعل کارکن ملک بھر میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد سرکاری اورنجی املاک کو تباہ کرچکے ہیں، اور پولیس کیساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی اورگرفتار ہوچکے ہیں ۔