شہر قائد: ماڑی پورمیں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماڑی پور گیٹ نمبر 3کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایمبولنس میں سول اسپتال لائی گئی۔

متوفی کی شناخت 25سالہ اسامہ ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی جو کہ ماڑی پور کا رہائشی تھا اور اپنے کزن کی شادی کی تقریب میں بلدیہ جارہا تھا تاہم پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔