کراچی : پولیس چھاپوں میں 2زخمیوں سمیت 4ملزم پکڑے گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے شہر قائدمیں مبینہ مقابلوں اور چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران دو زخمی ملزمان سمیت4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گزشتہ روز بلدیہ میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے زخمی ملزم کو اسپتال سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لیاری کلاکوٹ کے قریب پولیس کا دوران پیٹرولنگ لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندوں سے مقابلہ فائرنگ تبادلے کے نتیجے میں ملزم سبحان بلوچ زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا جبکہ اسکا ایک ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔ منگھوپیر پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ڈکیت عبدالرحمن ولد حضرت گل اور اسکے ساتھی بادشاہ خان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

بلدیہ سوات کالونی میں مدینہ کالونی پولیس مقابلے کا معاملہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں فرار ہونے والا ملزم بھی گرفتارملزم کو پولیس نے عباسی شہید اسپتال سے گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے چوری کا ملزم گرفتار کرلیا۔درخشاں تفتیشی ٹیم نے تھانہ فرئیر نے مقدمہ الزام نمبر 68/23 بجرم دفعہ 381RW 380/457/34 ت پ میں ملزم امام ڈنو ولد ڈوڈو کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ٹیم کی مدد سے گرفتار کیا۔ملزم کی نشاندہی پر چوری شدہ لیپ ٹاپ کو برآمد کیا گیا۔