کسی سیاسی جماعت نے سخت سے سخت احتجاج کے دوران بھی ایسا گھناﺅنا عمل سوچا تک نہیں،فائل فوٹو
کسی سیاسی جماعت نے سخت سے سخت احتجاج کے دوران بھی ایسا گھناﺅنا عمل سوچا تک نہیں،فائل فوٹو

عسکری تنصیبات پر حملے، ن لیگ کا فوجی قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ

لاہور: مسلم لیگ ن نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی تاریخی رہائش گاہ اور عسکری تنصیبات پر حملوں میں ملوث اور ان کے معاونین کیخلاف فوجی قانون کے تحت کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے سینیئر نائب صدر رانا مشہود احمد نے امت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ بانی پاکستان پر حملہ کرسکتے ہیں وہ اس سے مزید آگے بھی جاسکتے ہیں ، ان کے خلاف نہ صرف سول قانون کی انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیے بلکہ آئینی و قانونی اور فوجی ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کی جانی چاہیے یہاں تک کہ ان کے قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کردیے جانا چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کسی سیاسی جماعت نے سخت سے سخت احتجاج کے دوران بھی ایسا گھناﺅنا عمل سوچا تک نہیں جو پی ٹی آئی نے کردیا اور اس میں بہت سے ایسے لوگ شامل ہیں جو طالبان کا حصہ تھے انہیں عمران خان نے اپنے دورِحکومت میں آزادکروایا تھا اور اب انہوں نے اسرائیلی اور بھارتی خواہش پوری کردی ہے ۔