کراچی میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی(امت نیوز)شہر قائد میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا گرمی کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہوائوں کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

فی الحال شہر میں بارش کا آئندہ چند روز تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ 18 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

مزید یہ کہ دن میں درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا۔ دن میں ہوا 30 سے 32 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سی چلے گی ،