دادو، عدالت کے احاطے میں فائرنگ، 3 مخالفین قتل

مقتولین پولیس کی کسٹڈی میں عدالت لائے گئے تو ملزمان نے فائرنگ کردی ۔

May 26, 2023 · اہم خبریں, قومی

دادو: عدالت کے احاطے میں حملہ آوروں نے نے فائرنگ کرکے 3 مخالفین کو قتل کر دیا، حملہ آوروں نے فرار ہونے کی بجائے پولیس کو گرفتاری دیدی۔

نجی ٹی وی کے مطابق دادو کے قریب دیرینہ دشمنی نے 3 افراد کی جان لے لی، مقتولین پولیس کی کسٹڈی میں عدالت لائے گئے توعدالتی احاطے میں پہلے سے موجود مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کی زد میں آ کر 2 سگے بھائیوں عرفان اور محبوب سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔
مسلح حملہ آوروں نے واردات کے بعد خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیے۔